Thursday, December 26, 2024
ہومWorldامریکی صدر نے پاکستان کیلئے101 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ڈونلڈ...

امریکی صدر نے پاکستان کیلئے101 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ڈونلڈ لو



(دنیا نیوز)امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو  نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے، امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کیلئے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔

امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے کمیٹی کو مزید بتایا ہے کہ امدادی رقم پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کیلئے دی جائے گی، رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پہلا کینسر ہسپتال، 3ارب 26 کروڑ روپے کا تخمینہ

ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال پرتشویش ہے، جب تک افغانوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جائے گا طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، طالبان حکومت تمام امریکی شہریوں کو رہا کرے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں