ٹیکساس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں وفاقی احکامات کے تحت مشن پر تھا کہ توازن کھونے کے سبب زمین پر گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 3 فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر نیواڈا سے کیلیفورنیا کے درمیان پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 5 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔