نائب امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی سرحدیں کھولنی چاہئیں اور امداد کی تقسیم پر غیر ضروری پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل انسانی امداد فراہم کرنے والے اہلکاروں اور قافلوں کو نشانہ نہ بنائے۔ اسرائیل کو بنیادی خدمات کی بحالی اور نظم و نسق کو بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ خوراک، پانی اور ایندھن ان لوگوں تک پہنچ سکے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔