بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اسرائیل کی نسل کشی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح جواب دینے کی بجائے گول مول بات کر دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ارجنٹائن کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق سوال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ ایغوروں سے چین کا سلوک نسل کشی ہے تو فلسطینیوں سے اسرائیل کا سلوک نسل کشی کیوں نہیں؟
اس پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کوئی واضح جواب نہ دے سکے، بولے کہ تفصیلات نہیں دہراؤں گا، چین کو ایغوروں کی نسل کشی کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
بلنکن نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے بے بنیاد الزامات سے متعلق واضح ہوں۔