Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldامریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے ختم نہ ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم چیخ اٹھے

امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے ختم نہ ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم چیخ اٹھے



نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے کئی روز بعد بھی ختم نہ ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو چیخ اٹھے۔

آج نیوز کے مطابق  نیتن یاہو نے کہا کہ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہولناک ہے، یہودی مخالف ہجوم نے نامور یونیورسٹیوں پر قبضہ کر رکھا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان مظاہروں کو روکنا ہوگا ان کی مذمت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکی جامعات کے کئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی اور دیگر جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد طلبہ کو گرفتار کیا گیا لیکن اس کے باوجود مظاہرے ختم نہیں ہوئے۔امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر نے کولمبیایونیورسٹی کے صدر سے استعفےکا مطالبہ کردیا ہے۔

مائیک جونس نے کہا کہ یونیورسٹی صدر فلسطین کےحامی کیمپس ختم کرنے میں ناکام رہے، کالج کیمپوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں