انہوں نے کہا کہ وہ جی 9/3 سے ریلی کا آغاز کریں گے، اسی طرح امیر مغل اور علی بخاری (جو اسلام آباد سے بھی الیکشن لڑ چکے ہیں) ریلیوں کی قیادت کریں گے اور زیرو پوائنٹ پر جمع ہوں گے، اس کے بعد احتجاج کرنے کے لیے نیشنل پریس کلب کی طرف بڑھیں گے جہاں پر امن احتجاج ہوگا۔ پی ٹی آئی نے احتجاج کے لیے کئی دیگر مقامات کی بھی نشاندہی کی ہے۔