Thursday, January 2, 2025
ہومWorld انٹرنیشنل گینگ کی رکن بھارت کی ’’لیڈی ڈان‘‘ گرفتار

 انٹرنیشنل گینگ کی رکن بھارت کی ’’لیڈی ڈان‘‘ گرفتار



(24 نیوز)بھارت میں خطرناک انٹرنیشنل  گینگ سے منسلک 19 سالہ خاتون کو دہلی پولیس نے ملک سے فرار ہونے سے قبل گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون ’’لیڈی ڈان‘‘ کے نام سے مشہور ہے جو دہلی  میں برگر کنگ ریستوران میں گینگ کے ساتھ ایک شہری کے قتل کی پلاننگ کا حصہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں بھارت نیپال سرحد کے قریب پولیس نے انو دھنکر کو گرفتار کیا جسے ’’لیڈی ڈان‘‘ کہا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس 18 جون میں دہلی کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ہونے والے آدمی کے قتل کے بعد سے انو دھنکر فرار تھی۔

مزید پڑھیں:میا خلیفہ لڑکیوں کے استحصال کیخلاف بول پڑیں

26 سالہ اماں جون کو راجوری گارڈن کے ایک برگر کنگ ریسٹورنٹ میں ایک خاتون کے ساتھ بیٹھے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پوچھ گچھ کے دوران انو دھنکر نے اعتراف کیا کہ وہ پرتگال میں مقیم گینگسٹر ہمانشو بھاؤ اور ساحل ریتولیا کیساتھ رابطے میں رہی ہے۔

 گینگ نے خاتون کی امریکا منتقلی میں مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا، ویزا اور سفری اخراجات کو پورا کرنے اور پرتعیش طرز زندگی کی پیشکش کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں