جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیاکےصدارتی انتخابات میں ووٹروں کااستقبال چاکلیٹس سےکیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال دنیابھرمتعددملکوں میں الیکشن کاسال ہے،پاکستان کی طرح دنیابھرمیں مختلف ممالک میں انتخابات ہورہےہیں،جس میں انڈنیشیامیں ہونےوالےانتخابات توجہ کامرکزبن گئےجہاں پرووٹ ڈالنےآنےوالےووٹروں کوچاکلیٹس پیش کی گئی،یہ ایک دلچسپ اتفاق ہے کہ انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہوئے۔
یہی وجہ ہے کہ انڈونیشیا کے ایک پولنگ اسٹیشن پر گلابی رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس خواتین نے ووٹرز کا استقبال انتہائی خوبصورت انداز میں دل والے غباروں، چاکلیٹس اور گلابی کاٹن کینڈی کے ساتھ کیا۔