Saturday, January 4, 2025
ہومWorldانگلینڈ میں کالی کھانسی کےمرض میں مسلسل اضافہ بچے لقمہ اجل بننے...

انگلینڈ میں کالی کھانسی کےمرض میں مسلسل اضافہ بچے لقمہ اجل بننے لگے



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ میں کالی کھانسی  کےمرض میں مسلسل اضافہ، بچے لقمہ اجل بننے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ میں کالی کھانسی کے کینسر مسلسل بڑھ رہے ہیں اور ہیلتھ حکام کے مطابق 5 بچوں کی موت بھی واقع ہو گئی ہے۔ یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق مارچ میں کالی کھانسی کے1319کیسز سامنے آئے، فروری میں یہ تعداد 900 تھی۔ رواں برس تک اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 2,800تک جا پہنچی ہے اور خدشہ ہے کہ رواں برس اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

” جنگ ” کے مطابق  2018میں انگلینڈ میں 5,949افراد کالی کھانسی کا شکار ہوئے تھے۔ انفیکشن شیرخوار بچوں اور ذرا بڑے بچوں کیلئے سنگین ہو سکتی ہے۔ اب تک سامنے آنے والے کیسز میں نصف تعداد 15برس سے کم عمر بچوں کی ہے 3 ماہ سے چھوٹے بچوں میں اس کی شرح زائد ہے اور ہلاک ہونے والے پانچوں کی عمریں3 ماہ سے کم تھی۔ کالی کھانسی کو ’’100دن کی کھانسی‘‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے اور اس کی شدت میں ہر 3 سے 5 برس کے بعد اضافہ ہو جاتا ہے۔ کورونا کے دوران اس کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی لیکن اب حاملہ خواتین اور بچوں میں ویکسین کے استعمال میں مسلسل کمی کے سبب بیماری پھر سر اٹھا رہی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں