Saturday, December 28, 2024
ہومWorldاولاد کے نام کیساتھ والدہ کا نام لکھنا لازمی قرار حکومت نے...

اولاد کے نام کیساتھ والدہ کا نام لکھنا لازمی قرار حکومت نے اعلان کر دیا



(24 نیوز) بھارتی ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے تمام دستاویزات میں اولاد کے نام کے ساتھ والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ تمام سرکاری دستاویزات میں والدہ کا تمام بھی شامل کیا جائے گا، اس فیصلے پر عمل درآمد یکم مئی 2024 سے کیا جائے گا، مہاراشٹرا کی کیبنٹ کی جانب سے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر 9 چھٹیاں، عوام کی موجیں لگ گئیں

حکومتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دستاویزار میں جن میں برتھ سرٹیفکیٹ، تعلیمی دستاویزار، جائیداد کے دستاویزات، آدھار کارڈ اور پرائمری اکانٹ نمبر کارڈ پر بھی والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا۔

قبل ازیں 2018 میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ پرائمری اکانٹ نمبر کے درخواست فارم پر والد کا نام لکھنا ضروری نہیں ہے، یہ فیصلہ ان لوگوں کے لیے کیا گیا ہے، جو کہ سنگل مدر ہیں جبکہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسس نے بھی قوانین میں اصلاحات کر کے والدہ کا نام شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے سنگل مدرز مستفید ہو رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں