Saturday, December 28, 2024
ہومWorldاپنی فتح پر مکمل یقین کیونکہ  خدا ہمارے ساتھ ہے ولادی میر...

اپنی فتح پر مکمل یقین کیونکہ  خدا ہمارے ساتھ ہے ولادی میر پیوٹن کی پیشگوئی



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس-یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اپنی فتح پر مکمل یقین ہے کیونکہ  خدا ان کے ملک کے ساتھ ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں سپریم یوریشین اکنامک کونسل (ایس ای ای سی) کے اجلاس کے دوران پیوٹن نے  کہا “میں خدا پر یقین رکھتا ہوں اور خدا ہمارے ساتھ ہے۔”

نیوز 18 کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے  جب  امریکہ  ایک تجویز پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے تحت جنگ بندی کی جائے اور یوکرین کی نیٹو رکنیت کو مؤخر کیا جائے۔ تاہم  پیوٹن نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ایسی ہی ایک تجویز 2021 میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جو ماسکو کے لیے ناقابل قبول تھی۔

پیوٹن نے زور دیا کہ 2025 میں ماسکو کی سب سے بڑی ترجیح یوکرین میں فتح حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا “ہم اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم محاذ پر کامیاب ہوں گے اور معیشت کے میدان میں اپنے مقاصد حاصل کریں گے، ساتھ ہی سماجی مسائل، عسکری تحفظ، اور وسیع ترین معنوں میں سلامتی کے مسائل حل کریں گے۔”

روسی صدر  نے کہا کہ وہ سلوواکیہ کی جانب سے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کی میزبانی کی تجویز پر کھلے دل سے غور کر رہے ہیں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں