Sunday, December 29, 2024
ہومWorldاڈانی کو ایک اور دھچکا: کینیا نےگروپ کے ساتھ ہوائی اڈے اور...

اڈانی کو ایک اور دھچکا: کینیا نےگروپ کے ساتھ ہوائی اڈے اور توانائی کے ٹھیکے منسوخ کر دیے


  • معاہدے کے تحت اڈانی گروپ کو ایک اضافی رن وے اور ٹرمینل تعمیر کرنے کے عیوض ہوائی اڈے کو 30 سال تک چلانے کے حقوق حاصل ہونا تھے۔
  • مجوزہ ڈیل کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اڈانی مخالف مظاہرے بھی ہوئے۔
  • ہوائی اڈے کے کارکنوں نے ہڑتال کی جن کا کہنا تھا کہ اس ڈیل کے نتیجے میں کام کے حالات خراب تر ہوں گے اور بعض صورتوں میں ملازمتوں کا نقصان ہو گا۔
  • اس معاہدے پر دستخط کرنے میں کینیا کی طرف سے کوئی رشوت یا بدعنوانی کا عنصر شامل نہیں تھا۔کینیا عہدہ دار

کینیا نے، ایشیا کے امیر ترین شخص بھارت سے تعلق رکھنے والے گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد ان کی کمپنی کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کے ہوائی اڈے کی توسیع اور توانائی کی ڈیلز منسوخ کر دی ہیں۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ یہ فیصلہ “ہماری تحقیقاتی ایجنسیوں اور شراکت دار ممالک کی طرف سے فراہم کردہ نئی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔”

Kenya Adani Deals

اپنی تقریر میں انہوں نے امریکہ کا خصوصی طور پر کوئی ذکر نہیں کیا۔

اڈانی گروپ کینیا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے عمل میں تھا جس کے تحت دارالحکومت نیروبی کے مرکزی ہوائی اڈے کو جدید بنانا تھا۔

معاہدے کے تحت اڈانی گروپ کو ایک اضافی رن وے اور ٹرمینل تعمیر کرنے کے عیوض ہوائی اڈے کو 30 سال تک چلانے کے حقوق حاصل ہونا تھے۔

اس مجوزہ ڈیل کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھاجس کے باعث اڈانی مخالف مظاہروں ہوئے۔

ہوائی اڈے کے کارکنوں نے ہڑتال کی۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ اس ڈیل کے نتیجے میں کام کے حالات مزید خراب ہوں گے اور بعض صورتوں میں ملازمتوں کا نقصان ہو گا۔

اڈانی گروپ کو مشرقی افریقہ کا کاروباری مرکز سمجھے جانے والے ملک کینیا میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر کا معاہدہ بھی دیا گیا تھا۔

کینیا کے توانائی کے وزیر اوپیو ونڈائی نے جمعرات کو ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے میں کینیا کی طرف سے کوئی رشوت یا بدعنوانی کا عنصر شامل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ امریکی استغاثہ نے نیو یارک میں اڈانی پر الزام لگایا کہ اس نے بھارت میں شمسی توانائی کے ایک بڑے منصوبے میں امریکی سرمایہ کاروں کو یہ چھپا کر دھوکہ دیا کہ اس منصوبے کے حصول میں مبینہ رشوت ستانی سے کام لیا گیا تھا۔

اڈانی پر فرد جرم عائد کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹیز فراڈ اور وائر فراڈ کے ارتکاب کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔

(اس خبر میں شامل معلومات اے پی سے لی گئی ہیں)



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں