Saturday, December 28, 2024
ہومWorldاہلیہ کی لاش کے ساتھ سیلفی لینے والے شوہر نے خود کی...

اہلیہ کی لاش کے ساتھ سیلفی لینے والے شوہر نے خود کی جان لے لی



نئی دہلی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیتی ہیں، جبکہ کچھ تو خوف و ہراس کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق  حال ہی میں بھارتی شہر غازی آباد میں شوہر نے کچھ ایسا کیا ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو مار کر اس کی لاش کے ساتھ سیلفی لی ہے، تاہم سیلفی لینےکے بعد خود کی بھی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد میں رہائش اختیار کرنے والے جوڑے کے درمیان تعلقات خراب رہتے تھے، شوہر مقامی کام کاج کرتا تھا، جبکہ اہلیہ نوائڈا میں ایک پرائیوٹ کمپنی میں نوکری کر رہی تھی۔جوڑے کے درمیان اہلیہ کی نوکری کو لے کر جھگڑے رہتے تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اہلیہ کے اسکارف سے اس کی جان لی اور پھر سیلفی لے کر لڑکی کے رشتے داروں کو بھیج دی۔

 ملزم کے بھائی کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا اور گھر بھی پہنچ گیا تھا، جہاں اسے اس بات کا انکشاف ہوا کہ بھائی نے خودکشی کر لی ہے، جبکہ بھابھی کی لاش بستر پر پڑی تھی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پولیس دیہات ویویک کمار یادو کی جانب سے کہنا تھا کہ شوہر نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا اور پھر اسی اسکارف سے خود لٹک کر جان لے لی۔اپنی جان لینے سے قبل شوہر نے پہلے سیلفی لی اور 5 سے 6 رشتے داروں کو بھیج دی۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور کیسز کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں