Saturday, January 4, 2025
ہومWorldایتھوپیا میں ٹرک دریا میں جا گرا 60 افراد ہلاک

ایتھوپیا میں ٹرک دریا میں جا گرا 60 افراد ہلاک



(24 نیوز) افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک ٹرک دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں60 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا میں عوام سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جاگراجس کے نتیجے میں60 افراد ہلاک ہوگئے، خوفناک حادثہ ضلع بونا میں پیش آیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو بونا جرنل ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے،ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مسافرشادی میں شرکت کے لیےجا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:اٹک،نوشہرو فیروز میں ٹریفک حادثات، 16 افراد جاں بحق، 33 زخمی

خیال رہے کہ ایتھوپیا میں ڈرائیونگ کے برے معیار اور گاڑیوں کی فٹنس نا ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں،سال 2018 میں ایتھوپیا  میں ایک بس کھائی  میں گرنے سے 38 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں