Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldایرانی حملے کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئرڈیفنس سسٹم ہائی...

ایرانی حملے کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئرڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا



تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اسرائیلی اخبار کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجی بھی طلب کرلئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بار حزب اللہ یا حوثیوں کے بجائے ایران سے براہ راست میزائل حملے ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایرانی سفارت خانے پر حالیہ حملے کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر حملہ اسرائیل کو غزہ میں اس کی آنے والی شکست سے نہیں بچا سکے گا، جہاں وہ فلسطینیوں کے خلاف تقریباً 6 ماہ سے جاری جارحیت میں ملوث ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں