Monday, December 23, 2024
ہومWorldایرانی سرکاری ٹی وی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر سے متعلق...

ایرانی سرکاری ٹی وی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر سے متعلق بڑا دعویٰ



(ویب ڈیسک)ایران کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کو حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر مل گیا ۔تاہم ریڈکریسنٹ نے ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ملنے کے سرکاری رپورٹ کی تردید کر دی۔
تفصیلات ریسکیو ٹیموں نے حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کو تلاش کرلیا ہے،تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر افراد سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، ایرانی وزیر خارجہ بھی ہیلی کاپٹر میں سوارتھے ، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رہیسی کے قافلے میں شامل 3 ہیلی کاپٹروں میں سے 2 ہیلی کاپٹر منزل پر پہنچ گئے اور ایک نہیں پہنچا، ایرانی صدر کا قافلہ مشرقی آذر بائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا۔

  ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے  ہنگامی لینڈنگ کی، خراب موسم کے باعث پائلٹ سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

 یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹرحادثے پر ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا بیان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں