تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک ایرانی شہری نے سڑک کے کنارے کچرے سے ملنے والے سونے اور ڈالرز سے بھرے بیگ کو اس کے مالک کو واپس کر کے شاندار مثال قائم کر دی ۔
روز نامہ” جنگ “نے بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کچرے سے ملنے والے سونے اور ڈالرز سے بھرے بیگ کو بحفاظت اس کے مالک کو واپس کرنے والے 52 سالہ شہری کا تعلق ایران کے شہر علی گودرز ہے۔اپنی پہچان ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذکورہ شخص نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میرے والدین نےبچپن سے سکھایا تھا کہ جب بھی کہیں سے کسی کی کوئی چیز پڑی ملے تو اسے اپنے پاس نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اس کے اصل مالک کو ڈھونڈ کر اسے واپس کرنا چاہیے۔مجھے یہ بیگ سڑک کے کنارے رکھے کوڑے دان میں تلاشی کے دوران ملا اور اس کے اندر سونا اور ڈالرز موجود تھے جن کی قیمت 20 ارب ریال تھی۔
شہری نے بتایا کہ میں نے یہ بیگ کچھ دنوں تک اپنے پاس رکھا اور بیگ میں موجود بینک کارڈ کے ذریعے اس کے مالک کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوا۔ یہ بیگ ایک 50 سالہ خاتون کا تھا جسے غلطی سے ان کے پوتے نے کچرے کا تھیلا سمجھ کر کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔