Monday, December 23, 2024
ہومWorldایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار



(24 نیوز)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، ایرانی وزیر خارجہ بھی ہیلی کاپٹر میں سوارتھے ، ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رہیسی کے قافلے میں شامل 3 ہیلی کاپٹروں میں سے 2 ہیلی کاپٹر منزل پر پہنچ گئے اور ایک نہیں پہنچا، ایرانی صدر کا قافلہ مشرقی آذر بائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرغز طلبا کی پاکستانی طلبا کی مہمان نوازی ، ویڈیو بھی سامنے آ گئی 

ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے  ہنگامی لینڈنگ کی، خراب موسم کے باعث پائلٹ سے رابطہ نہیں ہو سکا،ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

ایرانی حکام نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی اور وزیرخارجہ کی زندگیاں خطرے میں ہیں، ہم ان کی سلامتی کے لئے پرامید ہیں مگر اطلاعات تشویشناک ہیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مکمل خیریت سے ہیں،صدر رئیسی گاڑی میں تبریز کی جانب سفر کررہے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ورزقان میں سرچ آپریشن جاری ہے اور ڈرون روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں، موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں