Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldایرانی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ  کردی 5 فوجی ہلاک...

ایرانی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ  کردی 5 فوجی ہلاک ہوگئے



(ویب ڈیسک)ایرانی فوج کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ  کردی ،زد میں آ کر5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، فائرنگ کے وقت اہلکار اپنے بیریکوں میں آرام کررہے تھے، تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

 ضرور پڑھیں:ملائیشیا کے بادشاہ عبد اللہ پاہنگ اور ملکہ نے عوام کے دل جیت لئے
واضح رہے کہ رواں ماہ کرمان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ان دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

اس سے قبل 2022 میں ایک فوجی نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن میں دوسرے فوجی اور تین پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں