Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldایرانی فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکماسرائیل اور امریکا...

ایرانی فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکماسرائیل اور امریکا کو سخت جواب ملے گا:ایران



(24 نیوز)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف اقدامات پر اسرائیل اور امریکا کو سخت جواب ملے گا۔اسرائیل کو اس کے اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جواب میں امریکا نے بھی ایران کو خبردار کردیا۔

ضرورپڑھیں:امریکا میں الیکشن، گہما گہمی عروج پرپہنچ گئی،قبل از وقت ووٹنگ ، 7 کروڑ 36 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوچکے

 امریکی حکام کہنا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو وہ اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔ ادھر امریکی میڈیا کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ایران 5 نومبر کو اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ کی ایران میں شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے ایرانی سرزمین پر موجود تنصیبات کو نشانہ بنایا ،اب ایران اسرائیل کو  ان حملوں کا جواب دینے کو تیاری کررہا ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں