Monday, January 6, 2025
ہومWorldایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے پرتپاک استقبال

ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے پرتپاک استقبال



(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سعودی عرب آمد ،سعودی ہم منصب سمیت دیگر حکام سے ملاقات ہوئی۔

سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، ایران میں سعودی سفیرعبداللہ العنزی اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں