Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldایران اسرائیل کشیدگی اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے حملے کے بعد...

ایران اسرائیل کشیدگی اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے حملے کے بعد ایک اور بیان جاری کر دیا 



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو جواب اس سے بھی بھر پور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر کا کہناتھا کہ اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی تو ایران کا جواب فیصلہ کن طور پر بھر پور ہو گا۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے ہفتہ کی درمیانی شب اسرائیل پر100 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے گئے ، ایران اور اسرائیل کے درمیان یہ پہلی براہ راست محاذ آرائی ہے تاہم امریکہ نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد ڈرونز اور میزائل تباہ کر دیئے ہیں ۔

ایرانی حملے کے بعد اسرائیل نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی درخواست کر دی ہے اور سخت جوابی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

۔دوسری جانب ایران نے امریکہ کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری صورتحال سے خود کو لا تعلق رکھے ورنہ ایران کا رد عمل مزید سخت ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں