Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldایران اسرائیل کشیدگی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی...

ایران اسرائیل کشیدگی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی 



نیویارک(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )ایران کے حملے پر اسرائیل کی درخواست پر بلایا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا، مزید بحث بعد میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کشیدگی کم اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، خطے کو تباہ کن جنگ کے خطرے کا سامنا ہے، کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کا استعمال منع ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور امداد کی فراہمی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکا کے نائب مندوب رابرٹ وڈ  نے ایران اور اس کے شراکت داروں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سلامتی کونسل ایران کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آئندہ اقوام متحدہ میں ایران کو جوابدہ بنانے کیلئے مزید اقدامات کرے گا۔ایران یا اس کے آلہ کار امریکا یا اسرائیل کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

برطانوی مندوب نے کہا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور صورتحال مستحکم کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

فرانس نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی خطے میں عدم استحکام پیدا نہ کریں، روس اور چین کو بھی تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں