ایرانی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بالخصوص علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایران اپنی اصولی پالیسیوں کو جاری رکھے گا، اور وہ یورپی یونین کے اس طرح کے “تباہ کن” اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یورپی یونین کی کونسل نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ پریس ریلیز میں جمعہ کے روز ایرانی مسلح افواج کے ختم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر اور اس کے ایک کمانڈر، کاوان الیکٹرانکس بہراد ایل ایل سی پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
یوروپی یونین نے ایران کے وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی، آئی آر جی سی کمانڈر اور ایران کی ایوی ایشن انڈسٹریز آرگنائزیشن کے سربراہ افشین خاجی فراد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔