Monday, January 6, 2025
ہومWorldایران نے صدر رئیسی کی تلاش کے لیے ڈرون طیارے روانہ کردیئے

ایران نے صدر رئیسی کی تلاش کے لیے ڈرون طیارے روانہ کردیئے



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی حکام نے صدر رئیسی کی تلاش میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ ڈرون طیارے بھی روانہ کردیئے ہیں۔ 

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تلاش میں 20 ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں تاہم موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو حکام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حادثے کا مقام پہاڑی جنگلات میں ہے جہاں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں تاخیر ہورہی ہے۔ 

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا قافلہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا کہ صدر اور وزیرخارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور  صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار  تھے،ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا مقام شمال مغربی صوبے آزربائیجان شرقی میں اوزی گاؤں کے قریب ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں