Saturday, December 28, 2024
ہومWorldایران پراسرائیلی حملے کی اطلاعات لیکن دراصل یہ ’’ کارروائی‘‘ کب کی...

ایران پراسرائیلی حملے کی اطلاعات لیکن دراصل یہ ’’ کارروائی‘‘ کب کی گئی؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں



تہران (ویب ڈیسک) شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد صیہونی فوج نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پر حملہ کیا ہے ،ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 30 منٹ پر اصفہان پر تین ڈرون حملے کیے گئے، ایرانی فضائیہ نے تینوں ڈرون مار گرائے، تاہم اب صورتحال کنٹرول میں ہے اور معطل پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے میزائل داغے جانے کا دعویٰ بھی مسترد کردیا، الجزیرہ کے مطابق شام اور عراق میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر سیووش میہندوست نے کہا کہ رات بھر ہونے والے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

یادرہے کہ اصفہانی اسٹریٹجک طور پر اہم صوبہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں، ایران کے مقامی میڈیا نے کہا کہ اصفہانی دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد شہر میں جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران کو نقصان پہنچایا تو فوری، سخت اور وسیع پیمانے پر سنگین ردعمل ہوگا اور اس کے لیے وہ مزید 12 دن انتظار نہیں کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں