Monday, January 6, 2025
ہومWorldایران کی امریکہ کو تنبیہ، اسرائیل سے دور رہنے کے لئے کہا

ایران کی امریکہ کو تنبیہ، اسرائیل سے دور رہنے کے لئے کہا


ایران نے پیغام دیا کہ اگر اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد امریکہ نے مداخلت کی تو خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا جائے گا۔ ہم ان قوتوں پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرتی ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

تین امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ایران نے اس ہفتے کے شروع میں کئی عرب ملکوں کے ذریعے بائیڈن انتظامیہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑائی میں امریکہ کی شمولیت کی صورت میں خطے میں امریکی افواج پر حملہ کردیا جائے گا۔

ویب سائٹ ’’ایکسیوس‘‘ کے مطابق تین امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایرانیوں نے حالیہ دنوں میں کئی عرب حکومتوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اس اسرائیلی حملے کا ذمہ دار ہے جس کی وجہ سے دمشق میں ایرانی جنرل جاں بحق ہوا۔

ایران نے پیغام دیا کہ اگر اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد امریکہ نے مداخلت کی تو خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا جائے گا۔ ہم ان قوتوں پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرتی ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی پیغام یہ تھا کہ ہم ان قوتوں پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرتی ہیں۔ لہذا ہمارے ساتھ نہ الجھیں تو ہم آپ کے ساتھ گڑبڑ نہیں کریں گے۔

ایک امریکی عہیدار نے وضاحت کی کہ کئی عرب ملکوں کے ذریعے موصول ہونے والے پیغام سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا ایرانی امریکی افواج پر حملہ کرنے کی اس صورت دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر اس نے ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کی یا یہ دھمکی اس صورت میں ہے کہ امریکی اسرائیلی جوابی کارروائی میں حصہ لیں۔

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کا عمومی اندازہ یہ ہے کہ ایرانی اس وقت تک امریکی افواج پر حملہ نہیں کر سکتے جب تک امریکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل کا ساتھ نہیں دیتا۔

دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ ان کالوں میں ایرانی پیغام زیادہ درست تھا اور ان میں اشارہ تھا کہ ایرانی ایک محدود ردعمل کا ہدف رکھتے ہیں جو علاقائی کشیدگی کا باعث نہ بنے۔ ایک اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سرکاری سوئس کمیونیکیشن چینل کے ذریعے براہ راست رابطہ کرتا ہے اور ایران نے اس چینل کے ذریعے دھمکیاں نہیں بھیجی ہیں۔

دریں اثنا ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکی حکام علاقائی شراکت داروں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں تاکہ ایران کو پیغامات بھیجنے کی کوششوں پر بات چیت کی جا سکے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔ وہ اسرائیل کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اپنے دفاع کے قابل ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کشیدگی کو بھی بڑھنے سے روک رہے ہیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں