ٹریڈنگ کے دوران ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 1.4 فیصد کی کمی کے بعد تین ہفتوں میں اپنی سب سے بڑی روزانہ کی کمی درج کی۔ سی بی او ای انڈیکس، جو وال اسٹریٹ پر اتار چڑھاؤ کی پیمائش کرتا ہے، بھی ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یورپی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے خطرات مول لینے سے گریز کیا گیا، جس کے نتیجے میں یورپی اسٹاک میں کمی دیکھنے میں آئی۔ یورپی اسٹاکس 600 انڈیکس 0.4 فیصد نیچے بند ہوا، جب کہ دن کے دوران 0.5 فیصد اضافے کے بعد دوبارہ نیچے آیا۔ مارکیٹ کے عمومی رجحان کے برعکس ہیوی انرجی کمپنیوں کے حصص میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح، جرمن دفاعی کمپنی ’رین میٹل‘ کے حصص میں 5.1 فیصد اور سویڈش کمپنی ایس اے بی کے حصص میں 3.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔