Saturday, December 28, 2024
ہومWorldایسا بچہ کیوں پیدا کیا جو۔۔۔طعنوں سے تنگ بیوی نے شوہر کو...

ایسا بچہ کیوں پیدا کیا جو۔۔۔طعنوں سے تنگ بیوی نے شوہر کو عمربھر کا روگ دیدیا



(24 نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر کے ساتھ جھگڑے پر 32 سالہ خاتون نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو مگر مچھوں کی نہر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے بیٹے کو لے کر ساوتری اور اس کے شوہر روی کمار کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا کیوںکہ اس کا بیٹا پیدائشی گونگا تھا، پولیس نے بتایا کہ ساوتری کا شوہر ہر بار کہتا تھا تم نے ایسا بچہ کیوں پیدا کیا جو بول نہیں سکتا، جا کر اس کو کہیں پھینک دو، شوہر کے تعنوں سے تنگ آ کر ساوتری نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو مگر مچھوں کی نہر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے، جس پر کاٹنے کے شدید نشانات موجود ہیں، پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، مقامی عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: موبائل سے روکنے پر بہن نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں