Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldایلون مسک نےٹرمپ کی کابینہ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

ایلون مسک نےٹرمپ کی کابینہ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا کے امیر ترین شخص اور  ٹیسلا، ایکس اور  اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے  امریکی صدارتی امیدوار  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی کابینہ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

گزشتہ روز  برطانوی خبر ایجنسی کو دیئےگئے انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں غور کر رہے ہیں کہ اگر  نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات  میں کامیاب ہوگئے تو ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے۔

ٹرمپ کی پیشکش پر سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ خدمات فراہم کرنےکے لیے تیار ہیں۔

انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر 7500 ڈالر ٹیکس کریڈٹ کا فیصلہ واپس لے لیں گے جو کہ بائیڈن انتظامیہ نے اپنی کلائمٹ چینج پالیسی کے تحت لاگو کیا  تھا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں بھاری الیکشن فنڈ بھی فراہم کرتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں