Monday, December 23, 2024
ہومWorldایلون مسک نے دو ہفتوں میں ٹرمپ کی حمایت کتنے ڈالر خرچ...

ایلون مسک نے دو ہفتوں میں ٹرمپ کی حمایت کتنے ڈالر خرچ کیے؟ جانیے



(24 نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص اور امریکی ارب پتی ایلون مسک نے متنازعہ طریقے سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت جاری رکھتے ہوئے حالیہ دنوں میں کروڑوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

نئے وفاقی انکشافات کے مطابق مسک نے اکتوبر کے پہلے نصف میں ٹرمپ کی حمایت میں تقریباً 44 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں، عطیات جو ایلون مسک کی امریکہ-پی اے سی کی جانب سے فیڈرل الیکشن کمیشن کے پاس فائلنگ میں ظاہر کیے گئے ایک پچھلی رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں بتایا گیا تھا کہ مسک نے جولائی سے ستمبر کے درمیان 3 ماہ میں اس گروپ کو تقریباً 75 ملین ڈالر دیئے۔

یہ سیاسی گروپ سات اہم سوئنگ ریاستوں میں ووٹروں کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اس گروپ نے اکتوبر کے پہلے نصف میں 47 ملین ڈالر سے زیادہ کے اخراجات کا بھی انکشاف کیا، ٹرمپ کی مہم اکثر ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے بیرونی گروپوں پر انحصار کرتی ہے، ایلون مسک کی قائم کردہ سیاسی ایکشن کمیٹی اس دوڑ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک نے چند روز قبل سوئنگ ریاستوں میں ہر رجسٹرڈ شخص کو روزانہ 10 ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا، بشرطیکہ وہ 5 نومبر تک آزادی اظہار اور ہتھیار اٹھانے کے حق سے متعلق ایک پٹیشن پر دستخط کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہید

دوسری جانب ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے مسک کو ووٹرز کو دیئے گئے تحائف اور ان کے ممکنہ غیر قانونی ہونے کے حوالے سے ایک انتباہی خط بھیجا ہے کیونکہ انتخابی قوانین شہریوں کو ووٹنگ یا رجسٹریشن کے بدلے رقم ادا کرنے سے منع کرتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں