Monday, December 23, 2024
ہومWorldایلون مسک کی دولت ریکارڈ 348 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی

ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 348 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی



( ویب ڈیسک )ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 347.8 ڈالرز کے ہندسے کو چھونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایسا ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سے ہوا ہے۔امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت 340 ارب ڈالرز تک پہنچی تھی جو ایک ریکارڈ تھی۔

53 سالہ ایلون مسک دنیا کے ابھی تک واحد شخص ہیں جن کی دولت نے 300 ارب ڈالرز کے ہندسے کو چھوا ہے۔واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں