نیویارک (ویب ڈیسک) معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ان فالو کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ نے اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد ایلون مسک نے انہیں ان فالو کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک اور گرائمز نامی خاتون نے اپنے درمیان تعلقات کا باقاعدہ اعلان 2018ء میں کیا تھا اور دونوں نے 2022ء تک ڈیٹنگ کی۔
ایلون مسک اور گرائمز کے تین بچے ہیں جس میں سے ایک سروگیسی چائلڈ ہے۔