ہوم World ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھیپاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا...

ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھیپاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے ایم ڈی آئی ایم ایف

0



ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیواکا کہنا ہے کہ ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے،انڈونیشیا، ملائیشیااور بھارت جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی بھی اچھی ہے،چین کی کارکردگی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی،بعض ممالک جیسے کہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے ،مصر اب بہتر ہے لیکن اسے بھی مشکلات ہیں،کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوانے  ورلڈاکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عالمی اقتصادی فورم کی اس میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف کے دو پیغامات ہیں،پچھلے چند برسوں کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے،ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کیلئے بہتر کیا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کا مزید کہناتھا کہ کوروناکی وباء کے باعث دنیا کو 3.3ٹریلین ڈالرز کا نقصان پہنچا، کورونا کے باعث معاشی نقصان سے کم آمدنی والے ممالک زیادہ متاثر ہوئے،ہمارے لئے اس وقت 3 ترجیحات ہیں،اول ترجیح یہ ہے جن ملکوں میں مہنگئی بہت زیادہ ہے اسے ٹارگٹ تک لایا جائے،کسی حد تک مہنگائی میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم کام باقی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version