Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldایک ہی گاؤں میں 400 سے زائد جڑواں بچے ہونیکا انکشاف یہ...

ایک ہی گاؤں میں 400 سے زائد جڑواں بچے ہونیکا انکشاف یہ گاؤں کہاں واقع ہے اور کتنے گھرانوں پر مشتمل ہے؟ جانیے



(24 نیوز) بھارت کے ایک ہی گاؤں ’کوڈینہی‘ میں 400 سے زیادہ جڑواں بچے ہیں۔

بھارتی میڈیاکے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع ملا پورم کا گاؤں کوڈینہی میں 400 سے زیادہ جڑواں بچے ہیں، لوگ جہاں دو سوا دو ہزار خانوادے پر مبنی اس گاؤں کی خوبصورتی کے قائل ہیں وہیں یہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی تعداد کے بارے میں بھی انگشت بدنداں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے خوشخبری، صدر کا قرضے معاف کرنیکا اعلان

یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں علم بشریات کی ماہر لوریڈا میڈریگل تو کوڈینہی کو کسی دوسری دنیا کا خطہ مانتی ہیں، انہوں نے اس پر تحقیق کی ہے، ماہرین اس گاں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے غیر معمولی رجحان پر حیران ہیں جو کہ عالمی اوسط سے تقریبا 7 گنا زیادہ ہے، 2008 میں وہاں کی خواتین نے 300 صحت مند بچوں کو جنم دیا جن میں سے 15 خواتین کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔

پیدائش کے اعداد و شمار رکھنے والے محکمے کے مطابق کوڈینہی گاؤں میں گذشتہ 5 سالوں میں 60 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ جڑواں بچوں کی گنتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں