Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبائیڈن نے صدارتی امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل...

بائیڈن نے صدارتی امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کرلی



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست جارجیا کا معرکہ جیتنے کے بعد امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی میڈیا نے بتایا کہ جو بائیڈن نے امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے جارجیا کے پرائمری الیکشن میں نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مطلوب 1968 ڈیلیگیٹس کی حمایت کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔نامزدگی کے حصول میں کامیابی کے بعد اپنے بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تلخی، انتقام اور بدلے پر مبنی کمپین امریکا کے بنیادی تصورات کیلئے ایک خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ووٹر کا اختیار ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے یہ بتائے کہ وہ ملک کی جمہوریت کے تحفظ کیلئے کھڑا ہو رہا ہے یا پھر اسکی تباہی کو ووٹ دیتا ہے۔اپنے بیان میں بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آزادی کے حقوق کی حمایت میں کھڑا ہوگا یا پھر شدت پسندوں کو اسے چھیننے کا موقع فراہم کرے گا۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ریپبلکن پارٹی کے صف اول کے صدارتی امیدوار ہیں تاہم یقینی ہے کہ وہ بھی صدارتی امیدوار نامزد کردیے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں