Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldباپ نے بیٹی کو شادی میں زیورات کیساتھ ’سونے کا باتھ روم‘بھی...

باپ نے بیٹی کو شادی میں زیورات کیساتھ ’سونے کا باتھ روم‘بھی دیا


(24نیوز)بیٹیوں کی شادی پر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہےکہ انہیں قیمتی تحائف اور سامان دیا جائے لیکن دنیا میں کچھ واقعات ایسے بھی سامنے آئے جس میں شادی کے تحائف دیکھنے والے خود حیرت کی تصویر بن گئے۔

ایسی ہی ایک یادگار تقریب کئی سال قبل سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبداللہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب تھی جس سے متعلق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ سابق کنگ عبداللہ نے اپنی بیٹی کو شادی میں سونے کا باتھ روم تحفے میں دیا تھا،متعدد  میڈیا رپورٹس میں اس شادی کا سال 2014 بتایا گیا ہے جب کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا  گیا ہے کہ سابق بادشاہ کی بیٹی کے عالیشان باتھ روم کو مکمل طور پر سونے سے تیار کیا گیا تھا جس میں گولڈن کموڈ ، گولڈن واش بیسن حتیٰ کہ باتھ روم کی دیواروں پر گولڈن ٹائلز بھی موجود تھے جب کہ  اس باتھ روم کو گولڈن ٹوائلٹ کا نام دیا گیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی میں دلہن کا لباس بھی سونے سے تیار کیا گیا تھا جس کی  قیمت کروڑوں ڈالر تھی، دلہن کی تصویر بھی بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ 2011 میں فوربز کی ایک رپورٹ میں کنگ عبداللہ اور ان کے خاندان کی دولت کا تخمینہ 21 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا تھا یہی نہیں ماضی میں کنگ عبد اللہ کو 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں