Monday, December 23, 2024
ہومWorldبحرالکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت

بحرالکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت



(24 نیوز)سائنسدانوں نے جنوب مغربی بحر الکاہل میں سینکڑوں برس پرانا اب تک کا سب سے بڑا مرجان دریافت کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بحرالکاہل میں 300 سال سے زیادہ پرانا اور دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت کیا گیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سائز میں سب سے بڑی مچھلی بلیو وہیل سے بھی بڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مرجان کو نیشنل جیوگرافک کے ایک ویڈیو گرافر نے دریافت کیا، ویڈیو گرافر کے ساتھ سائنسدانوں کی ٹیم بھی موجود تھی جو بحرالکاہل کے دور دراز حصوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے اثرات کا مشاہدہ کرنے گئے تھے۔

 سائنسدانوں نے پانی کے نیچے مرجان کی پیمائش کرنے کیلئے ایک خاص قسم کے ٹیپ کا استعمال کیا اور بتایا کہ یہ مرجان 34 میٹر چوڑا، 32 میٹر لمبا اور 5.5 میٹر اونچا ہے۔سائنسدانوں نے  بحر الکاہل میں دریافت ہونے والے مرجان کو صحت مند قرار دیا ہے۔ 

اس حوالے سے ویڈیو گرافر مانو سان فیلکس کا کہنا تھا کہ یہ مرجان سولومن جزائز پر پایا گیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں