Saturday, January 4, 2025
ہومWorldبدتمیزی کرنے پر ماں نے اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ دیا

بدتمیزی کرنے پر ماں نے اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ دیا



نئی دہلی (ویب ڈیسک) ماں کے لیے اس کی اولاد سے زیادہ کچھ قیمتی نہیں ہوتا، بچے کو معمولی خروش آنے پر ماں تڑپ اٹھتی ہے مگر بھارت میں  ایک خاتون نے اپنے ہاتھوں سے بیٹے کو قتل کر دیا۔

آج نیوز  نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ    بھارتی شہر اگرتلہ کے جے نگر میں ایک خاتون نے اپنے 9 سالہ بیٹے کو اپنی نافرمانی اور بدتمیزی کرنے پر اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو سپرابھا نامی خاتون اپنے بیٹے کو مار کر اس کی لاش کے پاس بیٹھی رہی جس کے بعد خاتون نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

سپرابھا نے پولیس کو بتایا کہ وہ تعمیراتی جگہ پر اجرت پر کام کرتی ہے، اس کا شوہر لاپتہ ہے اور بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، وہ بیٹے راجدیپ کی اکیلے پرورش کر رہی تھی مگر بیٹے کی بدتمیزی سے بہت پریشان رہنے لگی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ راجدیپ نے اس کے پیسے چرائے اور پڑھائی بھی چھوڑ دی تھی، اس کی حرکتوں کی وجہ سے اسے کوئی کام پر بھی نہیں رکھتا تھا۔

خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بیٹے کو قتل کیا لہٰذا میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں