Saturday, December 28, 2024
ہومWorldبدنام زمانہ منشیات سمگلر ایل چاپو کی جڑواں بیٹیوں کی تصاویر سامنے...

بدنام زمانہ منشیات سمگلر ایل چاپو کی جڑواں بیٹیوں کی تصاویر سامنے آگئیں



بدنام زمانہ منشیات سمگلر ایل چاپو کی جڑواں بیٹیوں کی تصاویر سامنے آگئیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بدنام زمانہ منشیات سمگلر ایل چاپو کی جڑواں بیٹیوں کی ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران بنائی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ایل چاپو، جس کا اصل نام جواکین گوزمین ہے، کی بیٹیوں کی عمر 12سال ہے۔ 66سالہ ایل چاپو اور اس کی بیوٹی کوئین اہلیہ ایما کورونیل ایسپورو کے مابین اب علیحدگی ہو چکی ہے۔
 34سالہ ایما کورونیل کی طرف سے اپنی بیٹیوں ایملی اور ماریا جواکین کی ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران بنائی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں، جو کافی وائرل ہو رہی ہیں ۔ تصاویر میں ایملی اور ماریا کو مکی ماﺅس سے ملتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایل چاپو امریکی ریاست کولوریڈو کے شہر فلورنس کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں