برازیلیا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) برازیل نے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔
امت کے مطابق برازیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صدر لولا دا سیلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا اور برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر لولا دا سیلوا نے غزہ میں اسرائیل کے کردار کو ہٹلر اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو ہولاکاسٹ سے تشبیہ دی تھی جس پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
برازیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صدر لولا دا سیلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا اور برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا۔