Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldبرطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا 

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا 



(ویب ڈیسک)برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کی بکنگھم پیلس نے بھی تصدیق کردی۔

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی ٹویٹ میں کنگ چارلس کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد بادشاہ کا پیر کو باقاعدہ علاج شروع کردیا گیا ہے، وہ اپنے علاج کے بارے میں مکمل پراُمید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں۔

یادر ہے کہ کنگ چارلس III نے بتایا ہے کہ انہیں کینسر ہے۔ شاہی خاندان کی طرف سے باضابطہ طور پر جاری کردہ اعلان پیر 5 فروری کی شام 6 بجے کیا گیا۔

کنگ کو گزشتہ پیر کو لندن کلینک سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انھیں کینسر ہے۔ برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کا علاج کروایا تھا جس میں انھیں صحت یاب ہونے میں تین دن لگے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے کتنے امیدواروں میں مقابلہ ہو گا؟

بکنگھم پیلس کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں لیکن بیان میں کینسر کی قسم یا اسکی اسٹیج کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ بادشاہ چارلس صحت یاب ہونے کیلئے اپنے سرکاری کاموں سے ایک ماہ کی چھٹی لے سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں