Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldبرطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انٹرویو کیلئے آئے صحافی کو باہر پھینکوا...

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انٹرویو کیلئے آئے صحافی کو باہر پھینکوا دیا



(24 نیوز )برطانوی وزیر اعظم رشی سونک بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نقش قدم پر چل پڑے ،اپنے مطلب کے صحافی اپنے مطلب کے سوال کروانے کا جنون سر چڑھ گیا ۔

ڈیلی میل کے مطابق  رشی سونک نے انٹرویو کا وعدہ کر کے بلائے گئے سکائی نیوز کے معروف صحافی ڈیرن مک کیفرے کو  حال سے باہر پھنکوا دیا ، وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے ایکس سیل سینٹر میں مہم ریلی میں شرکت کرنا تھی، جبکہ یہ مہم لائیو ٹی وی پر لانچ ہونے جا رہی تھی،صحافی ڈیرن مک کیفرے کو سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کی جانب سے دھکا دیتے ہوئے تقریب سے باہر نکال دیا گیا ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوریڈور میں انتظار کرتے صحافی اور ان کے کیمرہ کریو کو سیکیورٹی اہلکاروں نے زبردستی باہر نکالا، جبکہ صحافی اور ان کی ٹیم کا سامان اندر روم میں ہی موجود تھا جہاں تقریب ہونے والی تھی۔

واقعے کے دوران صحافی مک کیفرے اطمینان بخش دکھائی دیے، جبکہ صحافی کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے زبردستی ہٹایا گیا ہے، ہم صرف اسکائی نیوز پر انٹرویو لینا چاہتے تھے، مگر بدقسمتی سے ہمیں یہ کہا گیا کہ تقریب کے مقام پر پول ارینجمنٹس ہیں جس کے باعث ہمیں اجازت نہیں دی گئی ،ہم مہم کی تقریب کو ریکارڈ کرنے آئے تھے، جہاں وزیر اعظم کا ا گلے چند لمحوں میں ہمارے ساتھ انٹرویو متوقع تھا،واضح رہے اسی تقریب کے دوران وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے قبل از انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 4 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بس بہت ہوا!عمران خان نے جیل سے پیغام جاری کر دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں