لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے 4جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔
برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کاکہنا ہے کہ انہوں نے آج بادشاہ چارلس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کنگ چارلس کو قبل از وقت انتخابات کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کیلئے یہ فیصلہ کن لمحہ ہے،معاشی استحکام کیلئےہم نے دو سنگ میل پار کرلیے ہیں، جو کچھ حاصل کرلیا مجھے اس پر فخر ہے،میں معاشی استحکام بحال کرنے کیلئے حکومت میں آیا تھا،
اس سے قبل ڈاؤننگ سٹریٹ میں ہنگامی اجلاس جاری تھا،وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون البانیہ کا دورہ ہنگامی طور پرمختصر کر کے واپس برطانیہ پہنچے،وزیر دفاع گرانٹ شاپس نے بھی غیرملکی دورہ منسوخ کیا،دونوں وزراٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں ہونے والی ہنگامی اجلاس میں شریک تھے۔