Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldبرطانیہ میں ای کولی کی بیماری پھیل گئی درجنوں کیسز رپورٹ انتباہ...

برطانیہ میں ای کولی کی بیماری پھیل گئی درجنوں کیسز رپورٹ انتباہ جاری



لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ میں ای کولی کے 200 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے کم از کم 67 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔یو کے ایچ ایس اے کے مطابق عموماً ہر سال ای کولی کے ڈیڑھ ہزار کیسز برطانیہ میں سامنے آتے ہیں، مگر حالیہ کیسز کی لہر کی وجہ ایک ہی ہے۔ قومی سطح پر غذائی اشیا ءکی تقسیم ان کیسز کا باعث بنی ہے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق 11 جون تک انگلینڈ میں ای کولی کے 147 مریض سامنے آئے، ویلز میں 27، اسکاٹ لینڈ میں 35 جبکہ شمالی آئرلینڈ میں 2 افراد اس بیماری کے شکار ہوئے۔14 جون کو برطانیہ کی سپر مارکیٹس کو سینڈوچ فراہم کرنے والی 2 کمپنیوں نے اپنی پراڈکٹس کو ای کولی کے خطرے کے باعث واپس طلب کرلیا۔اسی طرح 17 جون کو ایک اور کمپنی کی جانب سے مختلف غذائی اشیا ءکو واپس طلب کیا گیا۔

ای کولی کے زیادہ تر کیسز کچے یا ادھ پکے گوشت، کچے دودھ یا آلودہ سبزیوں کے استعمال کے باعث سامنے آتے ہیں۔مگر یہ بیکٹریا متاثرہ فرد کے قریب رہنے والوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔پیٹ میں مروڑ اور ہیضہ ای کولی کی بنیادی علامات ہیں مگر کئی بار مریضوں میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔اگر ای کولی کا علاج نہ کرایا جائے تو کچھ مریضوں کے گردوں کے افعال تھم سکتے ہیں جس سے موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔بچوں، معمر افراد اور پہلے سے کسی بیماری کے شکار افراد کے لیے ای کولی سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ابھی ای کولی کا کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں اور عموماً مریض ایک ہفتے میں خود ٹھیک ہو جاتے ہیں، لیکن انہیں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں