Saturday, December 28, 2024
ہومWorldبرطانیہ: پاکستانی بہو سے نامناسب سلوک کرنے پر شوہر سمیت سسرالیوں کو...

برطانیہ: پاکستانی بہو سے نامناسب سلوک کرنے پر شوہر سمیت سسرالیوں کو قید کی سزا



(24 نیوز)پاکستان سے شادی کرکے برطانیہ جانے والی عنبرین فاطمہ کے ساتھ سسرال میں نامناسب سلوک کرنے پر خاندان کے افراد کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیڈز کراؤن کورٹ نے بیوی کو زہریلا مواد پلانے والے شوہر اصغر شیخ کو والدین سمیت جیل کی سزائیں سنائیں، ہڈرزفیلڈ کے اصغر شیخ کو والد خالد شیخ اور والدہ شبنم شیخ کے ساتھ سات سال نو ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں افراد کو گزشتہ برس ایک کمزور بالغ عنبرین فاطمہ شیخ کو جسمانی نقصان پہنچنے دینے کا قصوروار قرار دیا گیا تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ عنبرین کو زبردستی یا دھوکے سے ایسا مواد پلایا گیا جس سے اس کا دماغ متاثر ہوا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ عنبرین کو زبردستی یا دھوکے سے ایسا مواد پلایا گیا جس سے اس کا دماغ متاثر ہوا،عنبرین فاطمہ کو 2014 میں پاکستان سے شادی کر کے برطانیہ لایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے نو منتخب آزاد امیدوارگرفتار

عنبرین فاطمہ شادی اور برطانیہ روانگی سے قبل پاکستان میں بطور ٹیچر کام کرتی تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں