Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبرف پگھلنے لگی ٹرمپ کا پیوٹن سے بات کی خواہش کا اظہار

برف پگھلنے لگی ٹرمپ کا پیوٹن سے بات کی خواہش کا اظہار



(24 نیوز)امریکا کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے گفتگو کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اپنے بیان میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد سے 70 عالمی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک روسی صدر سے بات نہیں کی لیکن ان سے بات کرنے کا ارادہ ہے۔دوسری جانب روسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے، بال امریکا کے کورٹ میں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں