Thursday, December 26, 2024
ہومWorldبشارالاسد کو کس طرح روس منتقل کیا گیا ؟ معلومات سامنے آ...

بشارالاسد کو کس طرح روس منتقل کیا گیا ؟ معلومات سامنے آ گئیں



ماسکو  (ویب ڈیسک) روس کے نائب وزیر خارجہ  سرگئی ریابکوو کا کہنا ہےکہ شام کے معزول صدربشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقےسے روس منتقل کیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی سابق صدر بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے، روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہے۔

اس حوالے سے نائب روسی وزیرخارجہ  نے کہا کہ روس غیرمعمولی صورتحال میں ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے، شام کے صد ربشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقےسے روس منتقل کیا گیا۔

بشارالاسدکو جرائم کی عالمی عدالت کے حوالے کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روس عالمی فوجداری عدالت قائم کرنے والے کنونشن کا حصہ نہیں۔

 واضح رہے کہ بشار الاسد نے  ماسکو میں حال ہی میں 20 اپارٹمنٹس خریدے ہیں جن کی مالیت 30 ملین پاؤنڈ سے زائد بتائی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں