تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے الزام عائد کیا ہے کہ شام سے بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے میں امریکہ، اسرائیل اور شام کے ایک پڑوسی ملک ملوث ہیں۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق اگرچہ ایرانی سپریم لیڈر نے پڑوسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن ان کی باتوں سے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ ترکی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ اپنے خطاب میں علی خامنہ ای نے کہا کہ “شام میں جو کچھ ہوا اس کی منصوبہ بندی امریکہ اور اسرائیل کے کمانڈ رومز میں کی گئی اور ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ ایک پڑوسی حکومت بھی شام میں ملوث تھی، اس پڑوسی کا واضح کردار رہا ہے اور وہ اب بھی کردار ادا کر رہا ہے۔”
علی خامنہ ای نے مزید کہا “آپ جتنا دبائیں گے اتنی ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، آپ جتنے زیادہ جرائم کریں گے اتنا ہی ارادوں میں پختگی آئے، آپ اس کے خلاف جتنا زیادہ لڑیں گے یہ اتنا زیادہ پھیلے گی۔ ایران مضبوط اور طاقتور ہے اور یہ اور بھی طاقتور بنے گا۔”