Saturday, December 28, 2024
ہومWorldبلا جواز 39 سال قید بھگتنے والا بھارتی نژاد باشندہ امریکہ میں...

بلا جواز 39 سال قید بھگتنے والا بھارتی نژاد باشندہ امریکہ میں چل بسا



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کا بھارتی نژاد شہری امریکہ کی جیل میں کسی قصور کے بغیر 39 سال گزارنے کے بعد انتقال کرگیا۔ کرس مہاراج کی عمر 85 سال تھی۔ اسے 1986 ءمیں دہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ وہ 19 سال تک سزائے موت پر عملدرآمد کا انتظار کرتا رہا۔ پھر اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔کرس مہاراج کو ایک امریکی عدالت نے بے قصور قرار دیتے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ایک اپیل کورٹ نے یہ کہتے ہوئے اسے رہا کرنے سے انکار کردیا کہ اس کی رہائی کا جواز پیدا کرنے والے شواہد کمزور ہیں۔کرس مہاراج کا آبائی تعلق بھارت سے تھا۔ وہ جزائرِ غرب الہند سے تعلق رکھتا تھا۔ وہاں سے نقلِ مکانی کرکے وہ 1960ء میں انگلینڈ میں سکونت پذیر ہوا۔ وہ کامیاب بزنس مین تھا۔ اس کے پاس اعلیٰ نسل کے گھوڑے  تھے اور بیش قیمت گاڑیاں بھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں